سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقے میں پولیس مقابلے میں پولیس کانسٹیبل شہید اور دو ڈاکوؤں ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ تھانہ صدر کے علاقہ ایمن آباد روڈ پر پولیس مقابلہ ہوا ہے دوران ناکہ بندی پولیس نے مشکوک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تو کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی فائرنگ کے تبادلہ میں پولیس کانسٹیبل عنصر جاوید شہید ہو گیا۔
فائرنگ کے بعد ڈاکو موقع واردات سے فرار ہوگئے، پولیس نے تعاقب کیا تو کار سوار ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے اور دو ڈاکو فرار ہو گئے ۔ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت نہ کی جاسکی۔
پولیس نے ڈاکوؤں کی نعشوں کو سول ہسپتال اور شہید کانسٹیبل کے جسد خاکئ کو پولیس لائن منتقل کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
