Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد:نامعلوم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید

Now Reading:

اسلام آباد:نامعلوم کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکارشہید
Firing On ISB Police

اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے منڈی موڑ میں نامعلوم افراد نے پولیس ناکے پرتعینات اہلکاروں پرفائرنگ کردی۔

پولیس حکام کے مطابق موٹرسائیکل پر سوارافراد نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکارموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں میں خرم اور ثقلین شامل ہیں جبکہ زخمی اہلکار کا نام جہانزیب بتایا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔

Advertisement

اس سے قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں پولیس اہلکاروں نےدو مشکوک افراد کو چیکنگ کے لیے روکا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے سب انسپکٹراعجاز احمد اور کانسٹیبل بختیار احمد زخمی ہو گئےتھے۔

پولیس کے جوانوں نے زخمی ہونے کے باوجود ہمت نہ ہاری اورفائرنگ کرنے والے دونوں ملزموں کوگرفتارکرلیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنزوقارالدین سید نے زخمی جوانوں کی عیادت کی اوران کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر