Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے کشمیرکو ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

عمران خان نے کشمیرکو ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا، مولانا فضل الرحمان
Molana Fazlu on Kashmir

سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان کی حکومت پر چڑھائی کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان  نے کشمیر کو ٹرمپ کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے  عالمی قراردادوں کو مسترد کرتے  ہوئے  کشمیر کو  بھارت کے جغرافیے  میں داخل کردیا اور ہمارے حکمران  تماشا دیکھتے رہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں ہے، ہماری سفارت کاری پوری دنیا میں ناکام ہوئی،امریکہ کے ٹرپ سے کپتان ٹریپ ہو کر آئے ،دنیا میں استعمال ہونے والوں میں ایک مہرہ ہمارا کپتان بھی ہے۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارت کے حالیہ فیصلے نے بین الاقوامی دستاویزات کی نفی کی ہے،سلامتی کونسل کہ قرار دادیں کشمیرکو حق خودارادیت اور متنازعہ علاقہ قرار دیتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں،صرف عالمی قرار دادوں کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کا حل ہو سکتا ہے،کشمیری 70 سال بھارتی مظالم برداشت کر رہے ہیں،اس وقت تاریخ انسانی کے سفاک دور سے کشمیری گزر رہے ہیں۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کور کمانڈر کانفرنس میں اصولی موقف اپنایا گیا ہے،مودی سرکاری کا یہ اقدام اچانک نہیں،مودی نے کشمیر کی آئینی حیثیت اور آرٹیکل 370 کو تبدیل کرنے کا منشور بھارتی عوام کو دیا۔

سربراہ جے یو آئی ایف مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم کوآزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کی حمایت اور مدد کرنی چاہئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر