نیپرا نے کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر بول نیوز کی خبر پر کے الیکٹرک کے خلاف ایکشن لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے غفلت برتنےپر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔
نیپرا اعلامیے کے مطابق سینئر افسران پر مشتمل ٹیم کرنٹ لگنے اور بجلی معطل رہنے کی تحقیقات کے لیے تعینات کی گئی ہےجو 15 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی۔
واضح رہے کہ کراچی میں مون سون کی بارشوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات بھی سامنے آئے جن میں 33 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئےجن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
بجلی اور کرنٹ لگنے واقعات کے الیکٹرک کی نیپرا کے قوانین کی خلاف ورزی اورغفلت کو ثابت کرتے ہیں۔
اب تک کے الیکٹرک کے خلاف رجسٹرڈ ہونے والے کیسز کی تعداد 7 تک پہنچ گئی ہے۔
https://www.youtube.com/watch?v=4FMHK9FjZXo
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
