
برطانیہ کے 5 رکنی پارلیمانی وفد کی ایم پی خالد محمود کی سربراہی میں وزارتِ خارجہ آمد پر برطانوی پارلیمانی وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ نے برطانوی پارلیمانی وفد کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
ملاقات میں 5 رکنی برطانوی وفد کو بتایا گیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں گذشتہ تین ہفتوں سے مسلسل کرفیو نافذ ہے ذرائع مواصلات پر پابندی عائد کر کے لاکھوں کشمیریوں کا رابطہ دنیا بھر سے منقطع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اقدامات سے پورے جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں ڈالنا چاہتا ہے جبکہ بین الاقوامی میڈیا اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیوں کی طرف سامنے آنے والی رپورٹس انتہائی المناک ہیں۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر برطانوی اور یورپی پارلیمنٹیرینز کے شکرگزار ہیں جبکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے نجات دلانے کے لیے آواز بلند کرنی ہو گی۔
ملاقات میں برطانوی پارلیمانی وفد کے شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں پر دل گرفتہ ہیں اور بتایا کہ وہ برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے بہت جلد مباحثیے کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News