Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے لئے خوشخبری،تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

Now Reading:

پاکستان کے لئے خوشخبری،تیل اور گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت
KPK discover oil and Gas

 پاکستان کے لیےخوشخبری،صوبہ خیبرپختونخواکےضلع کوہاٹ میں تیل وگیس کے زخائرکی دریافت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواکےضلع کوہاٹ میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کو تیل اور گیس کی تلاش میں بڑی کامیابی، کوہاٹ بلاک میں معدنیات کاخزانہ مل گیا۔

خیبرپختونخوا میں تیل وگیس کےنئےذخائردریافت سے پاکستان کو قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

او جی ڈی سی ایل نے کوہاٹ میں ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا ۔

او جی ڈی سی ایل اعلامیہ میں کہا گیا ضلع کوہاٹ میں جانچ کے دوران کنویں سے 240بیرل یومیہ خام تیل کےذخائر جبکہ یومیہ 1کروڑ 27 لاکھ معکب فٹ گیس کے ذخائر ملے۔

Advertisement

حکام کا کہنا ہے کہ ٹوف کنویں ون میں اوجی ڈی سی ایل کی50فیصد اور ماری پیٹرولیم کی33.33فیصد اورسیف انرجی کے پاس 16.7فیصد حصہ داری ہے۔

حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے چند روزقبل خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے تھے، پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ نے باضابطہ اعلامیے میں کہا تھا کہ جانچ میں مکوڑے ڈیپ 2 کنوے سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائرملے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت سب سے زیادہ گیس صوبہ سندھ سےحاصل کی جارہی ہے، تاہم آل پاکستان سی این جی گیس ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ 18ویں ترمیم کے مطابق قدرتی وسائل پر صوبوں کا پچاس فیصد حصہ ہے لیکن سندھ سے نکلنے والی پچاس فیصد گیس سندھ کو نہیں دی جارہی۔

یاد رہے کہ 24جولائی کو آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے سانگھڑ کےعلاقے پاندھی میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

رواں برس مئی میں آئل اینڈ گیس ڈیویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نےصوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کےعلاقہ منگریومیں تیل وگیس کےنئےذخائرکی دریافت کا اعلان کیا جبکہ اپریل میں ماڑی پٹرولیم نے بھی  پنجاب میں تیل کے بڑے ذخائرملنے کی خوشخبری سنا ئی تھی۔ ترجمان پٹرولیم ڈویژن کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ غوری بلاک کےڈھاریاں 1معدنی کنویں سےتیل دریافت ہوا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر