
رواں برس 23 نومبر کو سکھ ازم کے بانی بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر سکھ برادری کو کرتار پورہ راہداری کا تحفہ دینے کی تیاریاں مکمل ہو گئیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق کرتار پورہ راہداری کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے اور ستمبر کے آغاز میں کرتار پور راہداری کو باقاعدہ طور پر کھول دیا جائے گا-
سابق سینئر سفارتکار علی سرور نقوی کا کہنا تھا کہ کرتار پورہ راہداری کھولنے کا فیصلہ پاکستان اور بھارت میں آبادایک بڑی سکھ اقلیت کے مفاد میں ہے
سابق سینئر سفارتکار علی سرور نقوی نے کہا کہ کرتار پورہ راہداری کھولنا سکھ برادری کی خواہشات کے پیش نظر ہے نا کہ بھارت کی فرمائش پر۔
موجودہ پاک بھارت تناؤ, ایل او سی پر بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے باوجود کرتار پورہ راہداری کھولنے کا فیصلہ پاکستان کی طرف سے بڑے دل کا مظاہرہ ہو گا۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا بابا گرونانک کے 550ویں جنم دن کی مناسبت سے سکھ کنونشن منعقد کرانے کا فیصلہ بھِی کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے سکھ کنونشن کے انعقاد کی منظوری دے دی- ایک کنونشن گورنر ہاؤس لاہور اور دوسرا ننکانہ صاحب میں ہوگا۔
کنونشن میں دنیا بھر سے سکھ برادری شرکت کرے گی- وزیراعلیٰ کی کنونشن کے لئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کردی- سکھ زائرین کوکنونشن میں شرکت کے لئے ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر 15کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں – سکھ زائرین کی آمدورفت میں سہولت کے لئے ننکانہ صاحب میں سڑکو ں کی تعمیر و مرمت کی گئی ہے۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ننکانہ صاحب میں باباگرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد مذہبی رواداری کا منہ بولتا ثبو ت ہے- وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں سکھ برادری اور دیگر اقلیتوں کو ہر طرح کی سہولتیں دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News