بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گوروو آہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کے نتیجے میں ایک 7 سالہ کم سن بچہ جس کا نام صدام بتایا جارہا ہے شہید ہوگیا۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو باور کرایا کہ گزشتہ روز بھارتی افواج نے ایل او سی کے ہاٹ اسپرنگ اور چیری کوٹ سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی افواج لائن آف کنٹرول پر تسلسل سے شہری آبادی کو بھاری اسلحہ سے نشانہ بنا رہے ہیں، جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنانا انسانی عظمت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر وزیر خارجہ طلب کیا گیا تھا جس پر ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے 2003 کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔
ڈی جی جنوبی ایشیاء نے بھارت کو اپنی مسلح افواج کو جنگ بندی کا احترام کرنے, ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر امن کو بحال رکھنے کا پابند بنانےکی ہدایت کی اور اس کے علاوہ ڈی جی جنوبی ایشیا نے بھارت کو اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود مینڈیٹ کے مطابق کردار ادا کرنے کی اجازت دینے کے لئے دباؤ بھی ڈالا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
