
سابق دور حکومت میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے) کے منصوبوں میں اربوں روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید کی جانب سے این ایچ اے کےمنصوبوں میں گھپلوں کی رپورٹ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو بھیج دی گئی ہے ۔
رپورٹ میں سابق دور حکومت میں این ایچ اے کے منصوبوں میں اربوں روپے کے گھپلے ، لواری ٹنل اور گوادر رتو ڈیرو منصوبوں میں کرپشن کے ثبوت پیش کئے گئے ہیں ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لواری ٹنل منصوبے میں حکومتی خزانے کو 3ارب55کروڑ روپےسے زائد کا نقصان ہوا ہے جبکہ گوادر، رتو ڈیرو منصوبےمیں 42 کروڑ 59 لاکھ روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ منصوبوں میں جان بوجھ کر تاخیر اور ٹھیکیداروں کو زائد ادائیگیاں کی گئیں جبکہ تاخیری حربوں کے باعث حکومتی خرانے کو 45کروڑ 95 لاکھ روپے نقصان ہو اہے،پی سی ون میں ہیر پھیر سے بھی قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیاہے ۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اوپن ٹینڈرنگ کی بجائے من پسند افراد کو غیر قانونی ٹھیکے دئیے گئے ۔منصوبے میں استعمال ایندھن کے نرخ بڑھا کر کروڑوں روپے کی رقم وصول کی گئی ایندھن کی مد میں زائد ادائیگیوں کا حجم 1ارب 15کروڑ روپے رہا جبکہ منصوبے کے لئے 19کروڑ 15 لاکھ روپے کی بلاجواز دائیگیاں بھی کی گئیں ۔
وفاقی وزیر مراد سعید کی ہدایت پر کیس وزیراعظم انکوائری کمیشن کو بھیج دئیے گئے ہیں ۔
مراد سعید کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کرپشن میں ملوث عناصر کی نشاندہی کر سکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News