Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیریوں کے لئے پوری قوم کا نکلنا دنیا کے لئے پیغام ہے، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

کشمیریوں کے لئے پوری قوم کا نکلنا دنیا کے لئے پیغام ہے، فردوس عاشق اعوان
firdous ashiq awan

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان پوری قوم کی جانب سے کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے متعلق بریفنگ دی اور کہا کہ وزیراعظم قوم کی جانب سے کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکابینہ کوگزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا ہے اور کابینہ کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 10نکاتی ایجنڈے پرغورہوا ہے جبکہ آئی جی نے بتایا اسلام آباد سمیت ملحقہ علاقوں میں جرائم میں کمی ہوئی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نےخواجہ سراؤں کومعاشی طور پرمضبوط کرنے کیلیے بھی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

کشمیر کے لئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا میں مسئلہ کشمیراجاگر کرنے کے لیے کابینہ کو اعتماد میں لیا جبکہ وفاقی کابینہ نے جمعہ کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کی توثیق کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم کےجنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیرکامقدمہ لڑنے کے آپشنز پرغور کیا گی جبکہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی ہمارے ساتھ  آئے یا نہ آئے ہم کشمیریوں کا ساتھ ضرور دینگے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے جبکہ ملکی سلامتی اور کشمیر کے موضوع پر بھی بات چیت کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئی ایم ایف سے اقتصادی جائزہ مذاکرات، بعض اہم اہداف تاحال نامکمل
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
آزاد کشمیر مذاکراتی کمیٹی کا قیام خوش آئند قرار، وزیراعظم کا اقدام جمہوری سوچ اور عوام دوستی کامظہر
دورہ چین میں جس شہرگیا بے پناہ محبت ملی ، صدرمملکت
بحیرہ عرب میں سمندری طوفان، کراچی میں 2 روز تک بارش متوقع
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی دن، 100 انڈیکس میں بیک وقت 3 نفیساتی حد عبور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر