
دیر بالا شرینگل میں دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں ۔
تفصٰلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع دیر بالا میں دھماکہ گما ڈنڈ کے علاقہ میں یوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ بعض زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس کا تہنا تھا کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سےکیا گیا، دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں معلوم کیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی دیر بالا شرینگل میں دھماکہ کی شدید مذمت کی ۔
محمود خان نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عوامی مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے امدادی کاروائیوں میں تیزی لانےاور زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے ۔
اس موقع پر وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکےمیں قیمتی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس ہے۔
سردار عثمان بزدار نےدھماکے سے زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت بھی کی۔
وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے مزید کہا کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہاہے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستانی قوم کا عزم پختہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News