
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے خلاف صدارتی ریفرنس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنے معاون وکیل کے ساتھ خود رجسٹرار آفس آئےاورآئینی درخوا ست دائر کی۔
ذرائع کا کہنا ہے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں ریفرنسز کو الگ الگ چیلنج کیا ہے ۔
واضح رہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو 2 شوکاز نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو ایک شوکاز بیرونِ ملک اہل خانہ کے نام سے جائیداد ظاہر نہ کرنے کے صدارتی ریفرنس پر جاری کیا گیا۔دوسرا شوکاز انہیں صدر مملکت کو خط لکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News