Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیا بھرمیں کشمیرکاز کو اجاگرکیا جائے گا، کشمیر کور گروپ

Now Reading:

دنیا بھرمیں کشمیرکاز کو اجاگرکیا جائے گا، کشمیر کور گروپ
pm imran khan

کشمیرکورگروپ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دنیا بھر میں کشمیر کاز کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کشمیر کورگروپ کا اجلاسمیں مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔

اجلاس میں سیاسی، سفارتی اور قانونی محاذ پر کشمیر کا مسئلہ مزید اُجاگر کرنے کی کوششیں تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

کشمیر کور گروپ کےاجلاس میں وزیر خارجہ، وزیر قانون و انصاف، چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات، اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔

کشمیر کور گروپ کے اجلاس میں شرکاء نے کہا کہ سلامتی کونسل اور عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا، انسانی حقوق کی تنظیموں، انسانی بنیادوں پر کام کرنے والے اداروں نے بھی تشویش ظاہر کی۔

Advertisement

شرکا کا کہنا تھا کہ عالمی اداروں نے مقبوضہ کشمیر سے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام سے یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور5 اگست 2019ء کے بعد سے لاکھوں کشمیریوں کے مسلسل لاک ڈائون اور بھارتی جبر اور بڑھتے ہوئے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 23 ستمبر کو ایک بار پھر امریکہ دورے کے لئے روانہ ہونگےجبکہ امریکہ دورے کے لئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم سے پہلے امریکہ پہنچیں گے۔

وزیراعظم عمران خان امریکہ دورے میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرینگے جس میں مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا بھرپور موقف پیش کیا جائیگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر