Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں صفائی سے متعلق وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس

Now Reading:

کراچی میں صفائی سے متعلق وزیراعلی سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس
CM house Meeting

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کراچی کی صفائی کے حوالےسےاہم اجلاس ہوا۔

اتفصیلات کے مطا بق جلاس میں وزیربلدیات ناصر شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب ، میئر کراچی وسیم اختر، اور کمشنر کراچی افتخار شہلوانی شریک تھے

میئر کراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوام سخت مشکل میں ہیں ،سیوریج سسٹم مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے، ہمیں سیوریج سسٹم کو بنانا ہے جس کی پلاننگ کرنی چاہیے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ حالیہ شدید بارشوں میں انتظامیہ اور لوکل باڈیز نے مل کر زبردست کام کیاہے جس کی وجہ سے پانی کی نکاسی ہوسکی ہے۔

میئر کراچی وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ نالوں کی صفائی کر کے آگے جاتے ہیں تو دوبارہ کچرا اُن میں بہنا شروع ہوجاتا ہے ،عوام سخت مشکل میں ہیں ،سیوریج سسٹم مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

Advertisement

وسیم اختر نے مزید کہا سہ ماہی ڈیویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کی اسکیم کے 11 ارب روپے کے ایم سی کے ذمے واجب الادا ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ کے ایم سی کے پاس 32 محکمے ہیں جوصرف پارکنگ فیس سے جمع ہونے والے پیسوں سے نہیں چل سکتے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں صفائی کے حوالے سے کہناتھا کہ انتظامیہ اور لوکل باڈیز نے مل کر زبردست کام کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میں شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے فنڈ کے ساتھ ساتھ انتظامی سپورٹ دے رہا ہوں اس کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہورہا۔ سب نے مل کر اس مسئلے کو حل کرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کے الیکٹرک ایک کروڑ روپے تک بجلی کے بل میں سندھ حکومت سے لیتی ہے۔ ڈی ایم سیز کی جانب سےتجویز دی گئی کہ کے الیکٹرک کے پولز ڈی ایم سیز میں لگے ہوئے ہیں۔ لینڈ یوٹیلائزیشن کی مدد میں ڈی ایم سیز کے لیے کرایہ لیا جائے۔

سید مراد علی شاہ نےکہا کہ ڈی ایم سیز 50 فیصد سے بھی کم کچرا  اٹھا پاتی ہیں، ڈی ایم سیز نے 2016 میں گاربیج لفٹنگ وہیکلز کی اپنی ریکوائرمنٹ دی تھیں لیکن وہ پوری نہیں ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کے وفد نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی قیادت میں وزیراعلٰی سے ملاقات کی اور ٹھٹہ میں سمندر کے قریب سندھ بیراج کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بیراج کی تعمیر کے حوالے سے ایک  کمیٹی بنائی جائے گی جس میں وفاقی اور سندھ حکومت کے نمائندے شامل ہوں گے۔  وزیراعلٰی سندھ نے منصوبے کے لیے ہرطرح سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر