Advertisement
Advertisement
Advertisement

کشمیری عوام کی حمایت میں پورا پاکستان متحد ہے، وزیراعلٰی سندھ

Now Reading:

کشمیری عوام کی حمایت میں پورا پاکستان متحد ہے، وزیراعلٰی سندھ
Murad Ali Shah On Independence Day

وزیراعلٰی سندھ مراد علی شاہ نے کہا کشمیر اور پاکستان کے لیے وفاقی حکومت کی پالیسی کی حمایت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وزیراعلٰی سندھ کی قیادت میں یکجہتی کشمیرکی ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب میں مراد علی شاہ نے کہا کہ کشمیری کی آزادی تک جنگ رہے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کے لیے پورا پاکستان اکھٹا ہوا ہے، تمام جماعتیں پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ریلی میں شریک ہوکر ثابت کردیا کہ کشمیر اور پاکستان کے لیے سب ایک ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ مودی نے انتخابات میں کامیابی کے بعد کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے،پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Advertisement

وزیراعلٰی مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

وزیراعلٰی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہندوستان کو بتانا چاہتا ہوں کہ اگر ہم پر جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کی مایوس باتوں کے باوجود وزیراعظم سے کہتا ہوں کہ بھارت سے دوٹوک بات کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ شہید بھٹو نے کشمیریوں کی آواز عالمی فورمز تک پہنچائی اور کشمیر کا مقدمہ لڑا ، مجھے  بلاول بھٹو نے ہدایت کی تھی بطور وزیر اعلیٰ ریلی کی قیادت کروں اور تمام  جماعتوں کو ریلی میں شرکت کی  دعوت دوں،میں پیپلزپارٹی کی طرف سے تمام جماعتوں کا ریلی میں شرکت پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

یاد رہے کہ ریلی میں پیپلزپارٹی کے رہنماوں اور کارکنوں کے علاوہ اے این پی، جماعت اسلامی، پی ایس پی، مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء نے یکجہتی کشمیر ریلی میں پیپلزسیکرٹریٹ سے ایمپریس مارکیٹ تک مارچ کیا اور کشمیری بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر