Advertisement
Advertisement
Advertisement

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج

Now Reading:

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج
Justice Qazi Faez Isa petitions

سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج کردیا گیا ہے۔

خارج شدہ ریفرنس جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو صدر مملکت کو خط لکھنے پر جاری کیا گیا تھا جبکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف دائر دو میں سے ایک ریفرنس کو خارج کیا گیا ہے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے خط لکھتے وقت جسٹس قاضی فائر عیسٰی دباو میں تھے جبکہ صدر مملکت کو خط لکھنا کوئی سنجیدہ معاملہ نہیں تھا اور نہ ہی مس کنڈکٹ نہیں تھا۔

فیصلے کے مطابق کہا گیا ہے کہ درخواست گزار یہ ثابت کرنے میں ناکام رہے کہ صدر پاکستان کو لکھے گئے خط جسٹس قاضی فائر عیسی نے لیک کیے ہیں جبکہ صدر مملکت کو لکھا گیا خط ذاتی حثییت میں تھا۔

فیصلے کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس میں انکے اہلخانہ کا نام استعمال کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے ممکنہ طور پر انہوں نے جذبات میں آکر صدر مملکت کو خط لکھے ہوں، صدر کو خط لکھنے کا معاملہ مس کنڈکٹ نہیں، ایسے معاملے کو بنیاد بناکر سپریم کورٹ کے جج کو عہدے سے نہیں ہٹایا جاسکتا۔

Advertisement

دوسری جانب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف غیر ملکی اثاثوں کے حوالے سے دائر صدارتی ریفرنس کا سپریم جوڈیشل کونسل میں تاحال کوئی فیصلہ نہیں سنایا گیا۔

یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنی جانب سے دائر کی جانے والی آئینی درخواست میں دونوں ریفرنسز کو الگ الگ چیلنج کیا تھا۔ ریفرنس چیلنج کرنے کیلئے وہ خود معاون وکیل کے ساتھ رجسٹرار آفس پہنچے تھے۔

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کو آرٹیکل 184 تھری کے تحت چیلنج کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر