Advertisement
Advertisement
Advertisement

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی

Now Reading:

ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عید الاضحیٰ 12 اگست کو ہوگی
چاند

چاند

پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں عید الضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہوگی ۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی مینب الرحمان کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔

ملک کے مختلف حصوں سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے  عیدالاضحیٰ 12 اگست بروز پیر کو ہونے کا اعلان کیا۔

اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمۂ موسمیات کے ماہرین  بھی شریک تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند  کل نظر آگیا تھا جس کے تحت رواں سال حج کا رکن اعظم 10 اگست  بروز ہفتے کو ادا کیا جائے گا  جبکہ عید الاضحیٰ 11 اگست بروز اتوار کو منائی جائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ محکمۂ موسمیات کی جانب سے  پہلے ہی ذوالحج کا چاند آج نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی  تھی  جبکہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے رویت کلینڈر کے مطابق بھی عیدِ قرباں 12 اگست کو ہی  ہونا تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر