
ریلوے انتظامیہ نے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر عید سپیشل ٹرینیں چلانے اور معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ عید سے قبل مسافروں کو اپنی منزل تک پہچانے کے لیے 7، 8، 9، اور 10 اگست کو معمول کی ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی۔
ان چار دنوں میں روزانہ کی بنیاد پر پانچ شیڈیول ٹرینوں کے ساتھ اضافی کوچز لگائی جائیں گیں۔ گرین لائین ، کراچی ایکسپریس، اکبر ایکسپریس ، جعفر ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس میں چاروں دن اضافی کوچز لگائ جائیں گی۔
ان اضافی کوچز کی بکنگ فوری طور پر کھول دی گئی ہے ہماری کوشش ہے کہ عید کے رش کے پیش نظر مسافروں کی سہولت کو بھی مد نظر رکھیں۔
ریلوے انتظامیہ اس بار عید سپیشل کے علاوہ معمول کی ٹرینوں میں ہی دو ٹرینوں کی کمپوزیشن سے بھی زیادہ اضافی کوچیں لگائی جائیں گی۔
پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ لاہور 10 اگست کو چلائی جائے گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین کوئٹہ سے راولپنڈی تک براستہ لاہور 10 اگست کو چلائی جائے گی۔ عید سپیشل ٹرینوں کی بکنگ 24 گھنٹے پہلے کی جائے گی۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے آفتاب اکبر نے تمام ڈویزنل افسران کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں کہ وہ موسم کی صورت حال اور ریلوے عید آپریشن کے پیش نظر اپنے اپنے ڈویزن کی حدود میں رہیں اور آپریشنل سٹاف کو بھی چھٹی نہ دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News