
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلیفونک رابطے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے یکطرفہ اقدام اور ان اقدامات کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں امن و امان کو درپیش خطرات سے بھی آگاہ کیا۔
شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پانچ اگست سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عروج پر ہیں اور بھارت کے حالیہ یکطرفہ اقدامات، اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
وزیر خارہ شاہ محمود نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک نیا انسانی المیہ جنم لیتا دکھائی دیتا ہے جس سے خطے کے امن و امان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
پاکستانی وزیر خارجہ کی باتوں پر ردعمل دیتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اس ساری صورتحال پر گہری تشویش ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ کی جانب سے فریقین کے مابین معاملات باہمی افہام و تفہیم کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور کہا کہ فغان امن عمل میں پاکستان، کا مصالحانہ کردار قابل تحسین ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے نریندر مودی کے متوقع دورہ پیرس کے دوران اس تشویشناک صورتحال پر مودی سے بات چیت کا عندیہ دیا گیا ہے جبکہ وزرائے خارجہ کا باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News