
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کا پاکستان پرایل اوسی پرکارروائی اورلاشوں کوتحویل میں لینےکا الزام پروپیگنڈا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا۔
Indian allegations of cross LOC action by Pakistan and possession of bodies are mere propaganda. Such blatant lies / staged dramas are Indian disinformation manoeuvre to divert world attention from increased atrocities by Indian Occupation Forces inside IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 3, 2019
ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج نےلائن آف کنٹرول عبورکرنےکابھارتی الزام مسترد کردیا ہے ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہےیہ بھارت کا جھوٹ اور ڈرامے پرمبنی واویلا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل آصف غفور نےاپنے ٹوئٹ میں مزید کہا کہ اس طرح کا ڈراما بھارت کی گمراہ کن چال ہے اور یہ الزامات مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News