Advertisement
Advertisement
Advertisement

افغان امن کیلئے مذاکرات سنگ میل ہوں گے، وزیر خارجہ

Now Reading:

افغان امن کیلئے مذاکرات سنگ میل ہوں گے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں کہا کہ افغانستان  میں امن و استحکام، دیرپا تعمیر و ترقی کیلئے تمام افغان فریقین کے مابین مذاکرات سنگ میل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد  نےپاکستان کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں افغان امن عمل پر ہونے والی والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور خطے میں امن و استحکام کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی نمائندہ خصوصی نے امریکہ افغان طالبان امن مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت اور اپنے حالیہ دورہ کابل کے حوالے  سے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔

‎ واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دوحہ مذاکرات میں بنیادی روڈ میپ پر فریقین کا اتفاق رائے اچھی پیشرفت قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان، افغان امن عمل میں مشترکہ ذمہ داری کے تحت مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر