Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان نےکابل دھماکےکےحوالےسے پروپیگنڈے کومسترد کردیا

Now Reading:

پاکستان نےکابل دھماکےکےحوالےسے پروپیگنڈے کومسترد کردیا
DR.Faisal

پاکستان نے کابل دھماکے میں پاکستانی شہری کے ملوث ہونے کے پروپیگنڈے کو مسترد کردیا-

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کابل دھماکے کے حوالے سے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل دھماکہ داعش نے کرایا اور خودکش حملہ آور پاکستانی شہری تھا، پاکستان ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔

اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کابل میں شادی کی تقریب میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی مغفرت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے جس کے خلاف مل کر اقدامات اٹھانا ہونگے۔

Advertisement

اپنے تعزیتی بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل بم دھماکے میں ساٹھ کے قریب معصوم لوگوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 63 افراد جاں بحق جبکہ ایک سو اسی سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ہتھیار ڈالنے والے فتنہ الہندستان کے دہشتگرد کے اعترافی بیان میں ہوش رُبا انکشافات
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر