
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےاحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے ہنڈی حوالہ کے ذریعےمال باہربھجوایا،مریم نوازکی ٹرانزیکشن کی دستاویزات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اکبرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنےوالوں نے بیرون ملک میں جائیدادیں بنائیں ہیں۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کہ شریف خاندان نے90 کی دہائی میں خوب مال کمایا، کچھ چیزیں ہمارے سامنےآچکی ہیں اورکچھ آنا باقی ہیں۔
پریس کانفرنس میں شہزاد اکبر نے یہ بھی کہا کہ شہبازشریف اوران کے بچوں کےاثاثےٹی ٹیزکےذریعے بنےاوراسی سے منی لانڈرنگ کی گئی ہیں۔
شہزاد اکبرکا کہنا تھاکہ ماضی میں عوام کو بےدردی سےلوٹا گیا ہے، جعلی بینک اکاؤنٹس کےحوالےسےآج ایک اور پلی بارگین ہوئی ہے۔
معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرکا یہ بھی کہنا تھا کہ جومریم صفدرسرمایہ کاری کی صورت بتاتی ہیں ان ٹرانزیکشنزکی دستاویزات سامنےآگئی ہیں۔
انھوں نے کہا کہ مریم صفدرنے ایف بی آر میں اپنے ہل میٹل کےاثاثوں کوظاہرنہیں کیا، 17ملین کی ٹی ٹی پرمریم صفدرکےدستخط ہیں اور اگلی ٹی ٹی19ملین کی آئی جومریم صفدرکےاکاؤنٹ میں گئی ۔
شہزاد اکبرنے یہ بھی کہا کہ اب مزید ٹی ٹیزکا معاملہ لےآیا ہوں، ہم نے شواہد نیب کے ساتھ شیئر کرلیے ہیں نیب اس پر مزید تفتیش کرے گی اگلاجوبھی قدم اٹھاناہےوہ نیب نےاٹھاناہے۔
شہزاد اکبرنے مزید کہا کہ ہرانسان کےپاس پلی بارگین کےآپشن موجودہیں اور اب عوام بھی چاہتےہیں کہ ان لوگوں سےجلد ریکوری ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News