
کراچی کی عوام ہوجائے ہوشیار، شہر قائد میں بکرا چور ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں عید کی آمد کے ساتھ ہی قربانی کے جانوروں کی چوری معمول بن گئی ہے۔ شہر قائد میں حالیہ کاروائی کراچی کے علاقے انچولی میں فلاحی ادارے کے دفتر کے باہر ہوئی جہاں ملزمان موٹر سائیکل پر بکرا لے اڑے۔
واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
ویڈ یو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے پہلے علاقے کا جائزہ لیا اور ارد گرد لوگوں کو نہ پا کر ایک ملزم نے بکرے کی رسی کھولی اور ملزم کا دوسرا ساتھی آیااور بکرے کو موٹرسائیکل پر ڈال کر باآسانی فرار ہوگئے۔
چہرے واضح ہونے کے باوجود ملزمان تاحال گرفتار نہیں کیے جاسکے۔
دوسری جانب چوری کی بڑھتی وارداتوں پر شہریوں نےپولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے کارروائی کا مطالبہ کردیاہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News