
وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ہر محاذ پر یہ جنگ لڑنے کو تیار ہے۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلے پر پورا پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے اور پارلیمنٹ کا مسئلہ کشیر پر مشترکہ اجلاس پوری دنیا کو پیغام ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں وزیر اعظم نے جامع انداز میں کشمیر کی تاریخ کو دنیا کے سامنے رکھا ہے جبکہ کشمیر کی سیاسی، سفارتی اوراخلاقی حمایت پاکستان کی جانب سے جاری رہیگی۔
انہوں نے بتایا کہ اگر پاکستان بھارت جنگ میں جائیں تو اس جنگ میں کوئی نہیں ہارے گا، ہار صرف دنیا کی ہوگی اور اگر دنیا ہارنے کو تیار ہے تو ہی پاکستان کو تنہا چھوڑے گی لیکن پاکستان امن کو موقع دینا چاہتا ہے جبکہ مسئلہ کشمیر پر فوج اور تمام ادارے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہیں۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ بھارت میں اپوزیشن رہنما آج جیلوں میں ہیں، ہر کشمیری آج مودی کے مخالف کھڑا ہے اور کوئی اگر تنہائی میں ہے تو وہ بھارت اور مودی ہیں۔
جنگی معاملات پر انہوں نے کہا کہ کشمیر بھارت کا اندرونی معاملہ نہیں ہے، مسئلہ کشمیر پر تین جنگیں ہو چکیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کو دوسرا فلسطین بننے نہیں دیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سما جی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے جاری پیغام میں کہا کہ مودی سرکار کشمیر کو دوسرا فلسطین بنانے کی کوشش کررہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News