Advertisement
Advertisement
Advertisement

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

Now Reading:

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
earth Quakes

حیدرآباد اور جامشورو میں 15 سے 20 سیکنڈ تک زلرلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھتکے حیدرآباد میں پھلیلی، پریٹ آباد، پنیاری، خورشید ٹاون آفندی ٹاون، فیضان مدینہ، لنڈن ٹاون قاسم۔آباد ودیگر علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔

لزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز نارتھ ویسٹ پھاڑی بتایا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اعجاز علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں زلزلے کے باعث کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا، احتیاط افسران کو جائزہ لینے کا کہا ہے کہیں نقصان ہوا ہے آگاہ کریں۔

ڈی سی سید اعجاز علی شاہ  کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی ناخشگوار صورتحال سے نمٹنے لئے الرٹ ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب حیدرآباد میں عید پہلے روز بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس پر شہریوں نے سراپا احتجاج کیا ۔

زرائع کے مطابق بجلی سے محروم شہری عید کے روز بھی احتجاج پر مجبورہوگئے اور روڈ پر نکل آئے۔

مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے اور رکاوٹیں ڈال کر سپر ہائی بلاک کردی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ روز سے سومرا گوٹھ, عبداللہ گارڈن, پالاری گوٹھ کی بجلی بند ہے،عید بغیر بجلی کے گزر رہی ہے گھروں میں پانی کا بحران ہے۔

مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ خراب ٹرانسفارمر کی تبدیلی لئے پیسے طلب کیے جارہے ہیں ، ٹرانسفارمر تبدیل کرکے بجلی بحال کی جائے ورنہ احتجاج جاری رہیگا۔

جبکہ حیدرآباد سب ڈویژن پھلیلی حیسکو کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ستائے شہریوں کا وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب ، سیکریٹری واپڈا عرفان احمد اور حیسکو چیف عبدالحق میمن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر