
آرمی چیف کی جانب سے کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ پاکستانی فوج اس مشکل وقت میں کشمیر کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اور صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی ملاقات میں مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ ملاقات میں ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کی صورتحال سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی آگاہ کر دیا ہے جس پر دونوں رہنماوؤں کے درمیان پاک بھارت کشیدگی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
یاد رہے کہ آج صدر آزاد کشمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کوایکشن لینا ہوگا اور اس ضمن میں سلامتی کونسل کا اجلاس بہت اہم ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکورٹی کونسل کی ممبر جنوبی افریقہ کی وزير خارجہ ڈاکٹر نالیڈی پنڈور سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کےحوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News