
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز لاہور کا دورہ کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے آرمی چیف کو سرحدی صورتحال اور آپریشن تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
اس موقعے پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے افسران اور جوانوں پر فخر ہے، اور ہماری فوج ثابت قدم ہے اور ہم کسی بھی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
دہشتگردی کے خلاف آپریشنز نے پاک فوج کو جنگ لڑنے کیلئے سخت فوج بنا دیا ہے۔
AdvertisementCOAS visited HQs Lahore Corps & Pakistan Rangers Punjab. Briefed on border situation & operational preparedness. “CT operations have made Pakistan Army battle hardened. I am proud of my officers & soldiers who have lived up to the expectations of nation. We stay steadfast”, COAS. pic.twitter.com/4DYsEIO1fC
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 31, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کور کا دورہ کیا تھا جس میں انہیں آپریشنل تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔
اس موقعے پر جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر آور میں کشمیریوں کے ساتھ قوم کی طرف سے اظہار یکجہتی سے دنیا کو ایک مضبوط پیغام گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال خطے کے امن کےلئے مسئلہ ہے۔
واضح رہے کہ اس قبل آرمی چیف نے فارمیشن آف اسٹرائیک کور کا دورہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو اسٹرائیک کور فارمیشنز کے دورے کے دوران اسٹرائیک کور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News