Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہمارا مرنا،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،شیخ رشید

Now Reading:

ہمارا مرنا،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،شیخ رشید
Shiekh-Rasheed on kashmir

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مقیم کشمیریوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ ہمارا مرنا ،جینا کشمیری عوام کے ساتھ ہے،ہم آپ کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ائرپورٹ پروزیرریلوے شیخ رشید احمد کا برطانیہ روانگی سے پہلے کشمیر پراپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیر میں ڈیڑھ کروڑ مسلمانوں کی زندگی اور موت کو یکجا کر دیا ہے ،ہم کشمیریوں کی عملی مدد کریں گے۔

وزیرریلوے کا کہنا تھا کہ بھارت نے جو کچھ کرنا تھا کردیا ہے، بھارت نے کشمیر میں فوجیں اتار کرغاصبانہ قبضہ کر لیا ہے۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں اب اپنی قومی ذمہ داری پوری کرنی ہے، جس دن کرفیو اٹھا پتہ لگے گا کشمیری کس جوش و جذبے سے اٹھتے ہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ لارڈ نذیر کی دعوت پر برطانیہ جا رہا ہوں، واپسی پر میں آزاد کشمیر کےعلاقوں کا دورہ کروں گا۔

Advertisement

اس سے قبل وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےیوم آزادی پر پیغام دیتے ہوئے کہاہےکہ پاکستان آج یوم آزادی کشمیریوں سے یکجہتی کے طورپرمنائے گا۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کوحق خودارادیت ملنے تک تقسیم ہند کا ایجنڈا مکمل نہیں ہوسکتا آج کے قائد کے فرمودات پرعمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کرنے کا دن ہے کشمیر میں بہنے والے لہو کے چھینٹے ہمارے دلوں پر گرتے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا تھا جس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی اسٹریٹیجک غلطی کردی جو اسے بہت مہنگی پڑے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کا ڈیٹا جاری کر دیا
فتنہ الہندوستان کا دہشتگرد افغانستان میں پراسرار طور پر ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر