
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ مودی تم کبھی ہم سے نہیں جیت سکتے۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد آزاد کشمیر میں پارٹی رہنماوں کےاعزاز میں مسلم کانفرنس کی جانب سےعشائیہ تقریب سے مصطفیٰ کمال کا خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری توباوردی بھارتی فوج میں لڑ رہے ہیں لیکن کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی سے ہم جہاد کر رہے ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کےسربراہ نے کہا کہ آج کے دور میں ظالم صرف بھارت نہیں ہے، بلکہ ہر وہ ملک ، سوسائٹی اور فرد ظالم ہے، جو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش ہے یا بھارت کا حمایتی ہے کیونکہ ظلم کے ساتھ خاموش رہنے والے بھی ظالم ہیں۔
مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ ہم آج صرف مظفر آباد میں ہی آپ کے ساتھ نہیں کھڑے، عملی طور پر جب بھی ضرورت پڑے گی ہم اس خطے میں موجود ہوں گے۔
پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ کشمیری ان حالات میں اکیلے نہیں ہم کشمیر میں آ کر لڑیں گے ، بھارت کو یاد رکھنا ہو گا کہ پاکستان کی فوج سات لاکھ نہیں بائیس کروڑ ہے۔
مصطفی کمال کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت سے دس اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن کشمیر کے معاملے پر کوئی اختلاف نہیں، سوا کروڑ کشمیری تباہ ہونگے تو دنیا کےچھ ارب لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے۔
پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اس گمان میں نہیں رہناچاہیے کہ فلاں ہمارا دوست ہے، کمزور کا کوئی دوست نہیں ہوتا، دنیا صرف طاقتور کی دوست ہے، اگرکوئی اس گمان میں ہے تو مڈل ایسٹ کےحالیہ واقعے سے سمجھ لینا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News