
پاکستان کی جانب سے بھارتی گھناؤنے اقدامات کو عالمی سطح پر اٹھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے کشمیری مدعے پر دنیا بھر کی پارلیمانوں کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ اور ناقص صورت حال اور بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کے 189 ممالک کی پارلیمانوں کو خط لکھا ہے جبکہ خط کا متن کشمیر کی موجودہ صورتحال ہے۔
خط میں بتایا کیا ہے کہ بھارت کے گھناؤنے اقدام نے خطے کی گھمبیر صورتحال کو مزید سنگین کر دیا ہے جبکہ بھارت کے غاصبانہ اقدام نے کشمیر کے عوام کو واحد قومیت اور ریاست میں ملکیتی حقوق سے محروم کر دیا ہے۔
اسپیکر نے خط میں مزید بتایا کہ بھارتی آئین کشمیر کے پر امن حل کے لئے سلامتی کونسل کی قراردادوں کا پابند ہے، خط میں آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا ہے جبکہ خط میں کہا گیا ہے آرٹیکل 370 کا خاتمہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ تاریخی دھوکا ہے کیونکہ آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ وادی کے حتمی تصفیے تک عوام کو خود مختاری حاصل تھی۔
خط میں اسپیکر کی جانب سے بین القوامی پارلیمان سے درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دنیا کی منتخب پارلیمان بھارت کے انسانیت سوز جرائم کے خلاف آواز بلند کریں۔
خط کی دیگر تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے لکھا ہے کہ پوری کشمیری قیادت کو گرفتار کرنے پر وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں، کرفیو نافذ کر کے تمام مواصلاتی رابطے بند کر دیے گئے ہیں جبکہ بھارت کی طرف سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں بھی معمول بن چکا ہے۔
خط میں انکا مزید بتانا تھا کہ نیوکلیئر ممالک کے درمیان ایسی صورتحال پوری دنیا کے لیے شدید خطرات لاحق کر سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News