Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی

Now Reading:

پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، شاہ محمود قریشی
Afghan Officials met Shah Mehmood Qurashi

پاک افغان ٹریک ٹو پراجیکٹ سے وابستہ اعلیٰ سطحی افغان وفد  ڈاکٹر شعیب سڈل کی قیادت میں وزارت خارجہ پہنچا، جہاں انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔

 وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات دوران ملاقات میں پاک افغان دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل سمیت مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 پاکستان اورافغانستان کے مابین تاریخی ،ثقافتی ،مذہبی دیرینہ تعلقات ہیں، بدقسمتی سے ہمارے دو طرفہ تعلقات باہمی اعتماد کے فقدان کے سبب سردمہری کا شکار رہے۔

27جون کو صدر اشرف غنی کے دورہ ء پاکستان سے ان تعلقات کو ایک نئ جہت ملی ہم نے دو طرفہ تجارتی تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔

 مخدوم شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی داخلی خود مختاری کا احترام کرتا ہے، پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے کیونکہ افغانستان کا امن پورے خطے کی تعمیر و ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

Advertisement

ہم نے خلوصِ دل سے افغان امن عمل میں اپنا مصالحانہ کردار ادا کیا اور انشاء اللہ کرتے رہیں گے۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھوربن میں افغانستان کے صف اول کے قائدین سے میری ملاقات اور تفصیلی گفتگو ہوئی، کل میں نے چینی اور افغان وزرائے خارجہ کو سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کیلئے دعوت نامے ارسال کئے ہیں جو جلد اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی ڈاکٹر شعیب سڈل نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان ٹریک ٹو پروجیکٹ کا آغاز 2015 میں ہوا اور اس پراجیکٹ کا مقصد پاک افغان ، تجارتی، سیاسی اور ثقافتی تعلقات کا فروغ ہاور یہ اس سلسلے کی سترویں میٹنگ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر