Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر آزاد کشمیر کی باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس

Now Reading:

صدر آزاد کشمیر کی باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس
Amir khan- Masood Khan-PC

 

صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے باکسر عامر خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر لوگوں کو آگاہی دینے آیا ہوں، میں دنیا کو جاکر بتاؤں گا کشمیر میں ہندوستان کیا ظلم کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں کشمیر کی صورتحال پر عالمی میڈیا سے بات کروں گا اور پوری دُنیا میں کشمیریوں کا سفیر بن کر جاؤں گا، میں اقوام متحدہ کے اداروں کے ساتھ ملکر بھی کشمیر کے لیے کام کروں گا۔

پریس کانفرنس کے دوران عامر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر گیا وہاں لوگوں کو ہر قسم کی آزادی ہے اور لوگوں کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Advertisement

باکسر عامر خان نے کہا کہ کشمیریوں کی ایک بڑی تعداد لندن میں موجود ہے جبکہ بیس ہزار سے زائد لوگوں نے کشمیریوں کے حق میں لندن میں مظاہرہ کیا اور میں کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم اس مشکل وقت میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر پوری دنیا تشویش میں مبتلا ہے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ پاک فوج اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا نہایت شکرگزار ہو جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی نژاد عالمی لائٹ ویٹ چیمپئن باکسر عامر خان نے ایل او سی کا دورہ کرکے بھارت جارحیت کے خلاف کشمیریوں سے بھارتی یکجہتی کا اظہار کیا اور اس موقع پر باکسر عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ میں برطانیہ سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، چاہتا ہوں جس طرح آزاد کشمیر میں امن ہے ایسے ہی مقبوضہ کشمیر میں ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر