
وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف شہروں کا دورہ کیا، عثمان بزدار نے تقاریب میں شرکت کی اور دارالامان کے بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے، سیالکوٹ میں علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال بھی گئے۔
عید پر وزیراعلیٰ پنجاب مختلف شہروں کے دوروں پر نکل پڑے، سردار عثمان بزدار سرگودہا پہنچے اور پولیس اہلکاروں کے اعزاز میں دئیے کھانے میں شرکت کی۔ جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور شہدءا کے ورثا میں تحائف تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے دارالامان کے بچوں میں عید تحائف بھی تقسیم کئے، وزیر اعلی پنجاب نے شہداء کی یادگار پر پھول چڑھائے اور شہر کا دورہ کرکے صفائی کا جائزہ بھی لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار کے ظلم کے باعث کشمیری عید کی خوشیاں نہیں مناسکے ہیں، بھارت جتنا ظلم کرلے، کشمیریوں کی آزادی کی منزل قریب آچکی ہے، ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، میں لاہور میں کشمیر ریلی کی قیادت کروں گا۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے گائنی اور سرجیکل وارڈ کا دورہ کیا۔ ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو ڈائیلسزاور ایکسرے مشین خراب ہونے سے آگاہ کیا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور عثمان ڈار بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News