آزادکشمیر میں شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے5بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کے گاؤں اکھوڑبن شدید بارش کے باعث 3 مکانات اور 8 افراد لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئےتھے جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور 5بچیوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں ثوبیہ زوجہ راج محمد،تسبیہ ولد راج محمد،علیشہ ولد راج محمد،سودا ولد راج محمد،اسماء ولد راج محمد،روحی ولد راج محمداور شہباز ولد محمد مقصودشامل تھے ، جبکہ ایک زخمی جمیلہ زوجہ مجمد ریاض زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دی گئیں۔
مقامی انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئین ، پاک آرمی کے جوانوں نے بھی امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
