Advertisement
Advertisement
Advertisement

حریت رہنما سید علی گیلانی کا کشمیری عوام کو خط

Now Reading:

حریت رہنما سید علی گیلانی کا کشمیری عوام کو خط
Syed Ali Gillani Letter to the people of Kashmir

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی قبضے سے مکمل آزادی تک جدوجہد جاری رکھنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق بزرگ حریت رہنما علی شاہ گیلانی نے کشمیری عوام کے نام خط میں لکھا کہ کشمیری عوام بہادری سے بھارتی مظالم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں۔

 سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کی سرتوڑ کاوشوں کے باوجود جسطرح مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں اٹھا پہلے نہیں ہوا۔

علی گیلانی نےکشمیریوں کے نام اپنے خط میں لکھا کہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بند اور ہزاروں نوجوانوں کو گرفتارہیں۔

علی گیلانی نے یہ بھی کہا کہ بھارت اپنی وحشیانہ بربریت کی اطلاعات بیرونی دنیا تک پہنچنے سے روک رہا ہے لیکن وہ یہ یاد رکھے کہ اسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی اور بھارتی مظالم کی تاریخ ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر بتائے گا ۔

Advertisement

سید علی گیلانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسے باہر لوگ کشمیر کے سفیر بنیں اوراحتجاج کریں۔

انہوں نےاپنے خط میں واضح کیا کہ آج کشمیر کی تالا بندی ہے، پوری وادی کو جیل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

سید علی گیلانی نے کہا کہ بھارت کشمیر کا جغرافیہ، ہیت اور آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتا ہے جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے منافی ہے۔

انہوں نے خط میں کہا کہ کشمیریوں پر مسلط کردہ یکطرفہ فیصلہ اور اس کی دو حصوں میں تقسیم  جمہوریت اورجمہوری اقدار کے منافی عمل ہیں۔

سید علی گیلانی نےیہ بھی کہا کہ بھارت کے نزدیک کشمیریوں کی کوئی اہمیت نہیں ، بھارت کشمیری نہیں ، کشمیر کی سر زمین چاہتا ہے ، سید علی گیلانی نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت نواز قیادت بھارتی قبضے کیخلاف مکمل آزادی کیلئے ساتھ دے ۔

بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نےیہ مزید کہا کہ کہ بھارت جان لے کہ اگر وہ دس لاکھ نہیں اپنی پوری فوج بھی لے آئے تو کشمیری اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر