Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں نکاسی آب اور کراچی ریڈ لائن منصوبے کی منظوری

Now Reading:

کراچی میں نکاسی آب اور کراچی ریڈ لائن منصوبے کی منظوری
Abdul Hafeez Shaikh Meeting

قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے کراچی میں نکاسی آب اور کراچی ریڈ لائن منصوبے کی منظوری دیدیی گئی جبکہ مجموعی طور پر579 ارب روپے مالیت کےترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت قومی اقتصادی کمیٹی کی ایگزیکیٹوکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں اور کسانوں کی زندگی میں بہتری لانا ترجیح ہے، کراچی کے لیے 95 ارب روپے کے دو بڑے منصوبے منظور کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کیپٹل مارکیٹ ترقی کرے، ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا جبکہ متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ زرعی شعبوں کے منصوبوں کے لیے 8 ارب روپے منظور کیے، 27 لاکھ مزید لوگوں کے لیے صحت کے پروگرام شروع کررہے ہیں۔

Advertisement

حفیظ شیخ نے کہا کہ 3 ارب درخت لگانے کا منصوبہ منظور کیا گیا ہے، منظور شدہ منصوبوں سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایکنک نے گوادر مکران کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کی منظوری دی ہے۔

کراچی پیکج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ حکومت نے شہر قائد کے لیے 95 ارب روپے کے دو منصوبے منظور کیے ہیں، نمائش سے لےکر ملیر تک گرین لائن منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی بتایا کہ سندھ میں تعلیم کے فروغ اور نظام میں بہتری کے لیے سیکنڈری اسکولوں کے لیے 13 ارب روپے منظور کیے گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر