Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

Now Reading:

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی
Foreign Office called Indian High Commissioner

ڈاکٹرمحمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورواہلو والیا کو دفتر خارجہ طلب کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر طلبی کے دوران بھارت کی جانب سے آج لائن آف کنٹرول کی بلا اشتعال خلاف ورزی کی شدید مزمت بھی کی۔

 ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ خلاف ورزیاں لیپ اور نقل سیکٹر میں کی گئیں, ان خلاف ورزیوں میں نائیک تنویر احمد, لانس نائیک تیمور اسلم اور سپاہی رمضان شہید ہوے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے 2003 کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

بھارت کی مسلسل خلاف ورزیوں سے علاقائی امن و استحکام کو خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

Advertisement

یہ خلاف ورزیاں کسی بھی تزویراتی غلطی کا باعث بن سکتی ہیں۔

 ڈی جی جنوبی ایشیاء نے بھارت کو اپنی مسلح افواج کو جنگ بندی کا احترام کرنے, ورکنگ باؤنڈری اور ایل او سی پر امن کو بحال رکھنے کا پابند بنانےکی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ ڈی جی جنوبی ایشیا نے بھارت کو اقوام متحدہ کے مبصر مشن کو سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود مینڈیٹ کے مطابق کردار ادا کرنے کی اجازت دینے کے لئے دباؤ بھی ڈالا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر