
سندھ اسمبلی میں سعید غنی سمیت کئی اہم وزراء کے قلمدان تبدیل کرد یےگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان نثارکھوڑو وار سہیل انورسیال کواہم قلمدان سونپے ہیں۔
زرائع کے مطابق سندھ کابینہ میں بلاول بھٹو کی ہدایت پروزراء کے قلمدان میں تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔
سعید غنی سےمحکمہ بلدیات واپس لے کرناصرشاہ کودےدیا گیا ہے جبکہ سعیدغنی کومحکمہ اطلاعات اور لیبر دیا گیا ہے۔
سید ناصرحسین شاہ کے پاس محکمہ بلدیات کےعلاوہ جنگلات اورمذہبی امورکے قلمدان بھی ہونگے۔
کا بینہ میں مرتضی ٰ وہاب سے اطلاعات، سید سردارعلی شاہ سے تعلیم اورمرتضیٰ بلوچ سےمحنت کے قلمدان واپس لےلئےگئےہیں ۔
تبدیلی کے بعد مرتضی وہاب کے پاس قانون،ماحولیات اورساحلی ترقی جبکہ سردارعلی شاہ کو ثقافت اورٹوریزم کا قلمدان دیا گیا ہیں۔
صوبائی وزیرسہیل انورسیال کومحکمہ آبپاشی کا قلمدان جبکہ تعلیم کا قلمدان فی الحال وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس ہی رہےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News