
خیبر پختونخوا کے ضلع اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 24 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چیف وارڈن سول ڈیفنس احسان الحق کے مطابق حادثہ اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں پیش آیا۔ مسافر وین باڑیگوگاں سے کمیلہ جارہی تھی۔ جبکہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
چیف وارڈن سول ڈیفنس کا کہنا ہے کہ مسافر گاڑی پُل ٹوٹنے سے گہرے برساتی نالے میں جاگری جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔
چیف وارڈن نے مزید بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی آج کندیا پہنچنے کی اطلاعات ہیں جس کیلئے ہیلی پیڈ بھی تیار کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق کندیا نالے میں لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ اب تک ایک بچی تین خواتین سمیت آٹھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں باقی کی تلاش جاری ہے۔ پولیس
پولیس حکام نے بتایا کہ تحصیل کندیا کے دوردراز پہاڑی علاقہ بگڑو میں پک اپ ڈاٹسن پُل ٹوٹنے سے گہری کھائی میں جا گری۔ اس علاقے میں کمیونیکیشن سسٹم نہیں ہے۔ ۔کم ازکم چھ سے آٹھ گھنٹوں کے بعد حادثے کی تفصیلات سامنے آئیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News