Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا اپنےجاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا اپنےجاپانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ
Shah Mehmood call Japan Foreign Minister

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے جاپانی ہم منصب تارو کونو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیلیفونک رابطہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر تبادلہ ء خیال بھی کیا۔

وزیر خارجہ نے اپنے جاپانی ہم منصب کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے کئے گئے یکطرفہ اقدامات اور ان کے نتیجے میں خطے کے امن و امان کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا۔

بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ طور پر آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنا چاہتا ہے۔  مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو ہے جس کے سبب کشمیریوں کو خوراک اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

 مقبوضہ جموں و کشمیر میں نولاکھ بھارتی فوجیوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنا چاہتا ہے، صورتحال اس قدر تشویشناک ہے کہ جینو سائیڈ واچ جسی بین الاقوامی تنظیمیں ” جینو سائیڈ الرٹ” جاری کر رہی ہیں۔

Advertisement

 مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ آج مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کرفیو کے دوران نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کا اعلان کر چکے ہیں ہمیں اس صورتحال میں وسیع پیمانے پر کشت و خون کا خدشہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جاپان مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے، جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جاپان انسانی حقوق کی پاسداری اور رول آف لاء پر یقین رکھتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈاپور کا بطور وزیر اعلیٰ مستعفی ہونے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر