Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے

Now Reading:

سندھ پولیس میں تقرریاں اور تبادلے
Sindh Police

سندھ پولیس کی جانب سے انٹرویو پاس کرنے کے بعد کراچی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں اور تبادلے کر دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے تقرر و تبادلے کرتے ہوئے شہر کے مختلف تھانوں میں نئے ایس ایچ او زتعینات کر دیے ہیں۔

کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شہر کے 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز تعینات کر دیے گئے ہیں، ان تھانوں میں ایس ایچ اوز نے عارضی چارج سنبھالا ہوا تھا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ خالد ندیم بیگ کو ایس ایچ او شارع نور جہاں، امتیاز احمد بانڈے کو ایس ایچ او رضویہ اور انسپکٹر کمال نسیم کو ایس ایچ او نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تعینات کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر سید رضوان حسین کو ایس ایچ او جوہر آباد اور سب انسپیکٹر مظفر علی کو ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد لگایا گیا ہے۔

Advertisement

سب انسپکٹر سید ولایت علی شاہ ایس ایچ او پاپوش نگر تعینات ہو گئے ہیں جب کہ سب انسپکٹر حسیب اللہ شیخ کو ایس ایچ او سمن آباد مقرر کیا گیا ہے۔

سب انسپکٹر خواجہ محمد سعید ایس ایچ او گلبہار، سب انسپکٹر سید راشد حسین شاہ ایس ایچ او خواجہ اجمیر نگری اور سب انسپکٹر کامران اشعر ایس ایچ او بلال کالونی تعینات ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
بھارت نے پھر کوئی حماقت کی تو جواب نیا ، تیز، فیصلہ کن اور تباہ کن ہوگا، افواج پاکستان
کراچی، شاہراہِ فیصل ناتھا خان پل پر ایک اور شگاف، ٹریفک کی روانی متاثر
سونا پھر مہنگا، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر