
لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی ،بلا اشتعال فائرنگ سے3 شہری شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی سیکٹر کے مقام پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 7 سالہ بچے سمیت تین شہری شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی بھرپور جوابی فائرنگ میں بھارتی فوج کے ایک افسر سمیت 6 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ بھارتی فوج کے 2 بنکرز بھی تباہ کردیے گئے۔
Pakistan Army’s befitting response to Indian CFVs in Tatta Pani Sector along LOC. Indian fire had martyred 3 civilians including 7 years old boy. Pakistan Army targeted Indian posts. 6 Indian soldiers including an officer killed, many injured 2 bunkers destroyed.
Advertisement— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 20, 2019
یاد رہے کہ بھارتی فوج نے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔
بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کے نتیجے میں کئی شہری اور فوجی جوان شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا تھا، پاکستان نے 7 سالہ بچے صدام کی شہادت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق 7 سال کا صدام 18 اگست کو بھارتی فائرنگ سے شدید زخمی ہوا تھا، صدام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ روز شہید ہوگیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج لائن آف کنٹرول، ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News