Advertisement
Advertisement
Advertisement

سلیکٹڈ حکومت نےپاکستان کی معیشت کوتباہ کردیاہے،بلاول

Now Reading:

سلیکٹڈ حکومت نےپاکستان کی معیشت کوتباہ کردیاہے،بلاول
Bilawal speech in Skardu

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت نے اپنےایک سال دورحکومت میں خارجہ پالیسی اورمعیشت کو تباہ کردیاہے۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےسکردومیں جلسےسے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم نےایک طرف ملک کی معیشت آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دی ہےاوردوسری طرف پاکستان کوسفارتی سطح پربھی تباہ کردیاہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کہنا تھا کہ اقتدارمیں آنےسے پہلےوعدےکرنےآسان ہیں،اگر وعدےجھوٹ پرمبنی ہوں تو نبھانےمشکل ہوتےہیں۔

بلاول بھٹوزرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ وہ حالات ہیں جس میں ہرشہری پریشان ہے کہ وہ دووقت کی روٹی کھاسکتا ہے یا نہیں۔

بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ اقتدارمیں آنے سے پہلےعمران خان نے کہا تھا کہ  میں خود کشی کرلوں گا لیکن کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گا مگر سلیکٹڈ حکومت نے ہمارے پانچ سالہ دور سےزیادہ قرض ایک سال میں لیاہے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے یہ بھی کہا کہ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے سلیکٹڈ حکومت نےلوگوں سے روزگارتک چھین لیا ہے، ملک کے کسان پریشان ہے کہ اس کو فصل کی قیمت ملے گی بھی یا نہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ڈالرز کی بارش تو دور کی بات،آج ڈالر 160روپے کا ہے،انھوں نے کہا کہ عمران خان نےوعدہ کیا تھاحکومت میں آیا توکرپشن ختم کردونگا،احتساب کرونگا،حساب کرونگا، کیسا یکطرفہ احتساب ہے30ارب کی پشاورمیٹرو100ارب کی ہوگئی کوئی پوچھنے والا نہیں۔

بلاول بھٹو کا جلسےسےخطاب مٰیں یہ بھی کہنا تھا کہ یہ کیسا احتساب ہےکہ مالم جبہ کی کرپشن کی فائل چھپا دی جاتی ہے یہ کیسا احتساب ہے؟ یہ توسیاسی انتقام ہے۔

بلاول بھٹوزرداری کا کرپشن کے حوالے سے کہا کہ عام آدمی کو نئے پاکستان میں اپنا حق لینا ہو،بچےکواسکول میں داخل کراناہویا پھر مریض کواسپتال میں داخل کرانا ہو اسے ہر صورت کرپشن کا سامنا کرنا پڑتا ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہا کہ ہماری ثقافت ، ہمارا دین ہماری روایت ہے کہ ہم خواتین کی عزت کرتے ہیں لیکن سلیکٹیڈ صرف بزدل ہی عورتوں سے جیل بھرتے ہیں۔

 بلاول بھٹوزرداری نے یہ بھی کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے اپوزیشن کو جیل میں ڈال دیاہے۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کامزید کہنا تھا کہ خان اور اسکی کابینہ کے لوگ ڈریں، ظلم کرنیوالوں کو اپنے ظلم کا حساب دیناہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ صدرٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
کزنز کی سیاست میں انٹری کے سوال پر بلاول کا ردعمل سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر