Advertisement
Advertisement
Advertisement

علی زیدی نے نالوں سے کچرا نکال کرعلاقوں میں ڈال دیا، سعید غنی

Now Reading:

علی زیدی نے نالوں سے کچرا نکال کرعلاقوں میں ڈال دیا، سعید غنی
Saeed Ghani criticize on Ali Zaidi

وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی نے نالوں سے کچرا نکال کر مختلف علاقوں میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کیا طریقہ ہے کہ آپ کہیں کہ ٹوائلٹ صاف کریں گے اور گندگی لاکر صحن میں ڈال دیں؟

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ سب کی ترجیح شہرِ کراچی کی صفائی ہونی چاہیے، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ نہیں۔

وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی صفائی مہم کا اب تک صرف ساڑھے 4 ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ پر پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر بحری اُمور علی زیدی نے کراچی شہر کو صاف کرنے کی مہم چلائی ہوئی ہے۔

Advertisement

مہم کے تحت وہ شہر بھر کے نکاسی آب کے نالوں کی ناصرف صفائی کرا رہے ہیں بلکہ شہر میں موجود کچرے اور گندگی کے ڈھیر کو بھی صاف کرا کر اسے لینڈ فل سائٹ منتقل کر وا رہے ہیں۔

میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ ، ۔

اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کراچی شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں، دنیا ہم پر ہنس رہی ہے، ہم نے نالوں کی صفائی کرائی لیکن نالے پھر کچرے سے بھرگئے۔

میئر کراچی وسیم اختر کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ نالوں میں کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، نالوں کے اطراف کے گھروں میں گٹر کا پانی جارہا ہے، شہری نالوں میں کچرا نہ پھینکیں ۔

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement

 

 

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر