
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی قوم اور فوج کشمیر کے کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، مودی سن لو، بھارت میں 22 پاکستان بنیں گے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر بھارت آزاد کشمیر یا لاہور کی طرف بڑھا تو ہم نے اسمارٹ بم رکھے ہوئے ہیں، پاکستان پر حملہ آور ہونے والے بھارتی ٹینکوں ،توپ خانوں اور فوجیوں کواسمارٹ بم سے اڑائیں گے۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پتا ہے ایک کلومیٹر، دو کلومیٹر اور تین کلومیٹر پر کیسے بمب کا استعمال کرنا ہے،بھارت آئے تو سہی ہم تیاری سے ہیں۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں مر جاؤں لیکن بھارتی گھبرائیں نہیں میں جب تک زندہ ہوں انہیں نہیں چھوڑوں گا،گزشتہ روز مجھے کرنٹ لگا، میرے ہاتھ نیلے پڑ گئے، بھارت چاہتاہے میں مر ہی جاؤں، جب تک زندہ ہوں تمہیں چھوڑوں گا نہیں، لال چوک اور لال حویلی کا سرینگر سے خون کا رشتہ ہے، مودی نے پہلے کشمیر پر حماقت کی ہے۔
شیخ رشید نے ریلوے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جناح ایکسپریس پر بھی 500 روپے کرایہ کم کرنے اور تمام خالی سیٹوں پر قرعہ اندازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ سابق دورکے ڈھائی، تین ہزارکے قریب ملازمین کومستقل کررہے ہیں، 7 ستمبر کو راجن پور اور ڈی جی خان کے ریلوے اسٹیشنز کی مرمت کا کام شروع کیا جائے گا۔
شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کشمیر سے متعلق لانگ مارچ میں میرے ساتھ ہوں گے، فضل الرحمان لاک ڈاؤن کے بجائے کشمیر کشمیر کھیلیں گے۔
وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ دعا کریں کشمیر میں کرفیو ختم ہو، شاہ محمود سے درخواست ہی کرسکتا ہوں اور اچھی خبر یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر پر تمام جماعتیں ایک ہونے جارہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News