
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے معصوم شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنڑول کے نکرون سیکڑ پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری جاری ہے جبکہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ عبدالجلیل اور 3 سال کی نوشین شہید ہوگئیں ہیں۔
فائرنگ میں تین شہری زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے گاؤں ہلمت اور ٹنڈواس میں گولہ باری سے بچی سمیت 2 شہری شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں ہلمت ، تاوبٹ، نکرو سمیت متعدد علاقوں کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج نے ضلع جہلم ویلی کے علاقے پانڈو اور لیپا سیکٹر میں بھی گولہ باری بھی کی ۔لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے تین مکان بھی جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والوں میں نوشین بی بی دختر رمضان ساکنہ ٹنڈواس اور عبدالجلیل شاہ ولد محمد شاہ شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اشفاق لون، حاجرہ بی بی، بیگم جان، عبدالرحمان لون، محمد اسد اللہ ساکنہ ہلمت شامل ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News