اسلام آباد میں فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانا سبزی منڈی کے علاقے آئی جے پی روڈ پر نامعلوم افراد کی پولیس ناکے پر فائرنگ سے شہید پولیس اہلکاروں کی پولیس لائن اسلام آباد میں تدفین کردی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ، آئی جی اسلام آباد اوردیگرافسران نے نمازجنازہ میں شرکت کی،اس موقع پر شہداءکے اہل خانہ کے لیے 60 سال تک تنخواہ اور تمام سہولتیں دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔
پولیس اہلکاروں کے قتل کی تحقیقات کے لیے دو ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں جب کہ فائرنگ کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ایف میں درج کر لیا گیا ہے جس میں دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقدمہ زخمی کانسٹیبل جہانزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
پولیس نے کہا کہ زخمی کانسٹیبل نےاپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ 3 جوان معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ 2 افراد سروس روڈ کیرج فیکٹری کی طرف سے آئے اور انہوں نے ہمارے نزدیک پہنچ کر اچانک فائرنگ کر دی۔
زخمی پولیس اہلکار نےمزید تبایا کہ ملزمان کی عمریں 24 سے 30 سال کے درمیان تھیں جو فائرنگ کے بعد سروس روڈ کی طرف فرار ہو گئےتھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےایک پولیس اہلکار شہید اور دو زخمی ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوارافراد نے ناکے پر تعینات اہلکاروں پراندھا دھند فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں 2 اہلکارموقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
