
سرگودھا ڈی ایچ کیو ٹییچنگ اسپتال کےچلڈرن وارڈ میں ائیرکنڈیشنڈ خراب ہونے سے 5 نومولود بچے جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے عملے کی غفلت و لاپرواہیاور چلڈرن وارڈ میں ائیرکنڈیشنڈ خرابہونے کے باعث 8 گھنٹوں کے دوران 5 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
بچوں کے لواحقین نے ایم ایس کے کمرے کے باہر احتجاج کیا۔
لواحقین کے مطابق چلڈرن وارڈ کے متعدد ایسی خراب ہیں جس کے باعث وارڈ گرمی اور حبس س پیدا ہوا جو کہ نومولود بچوں کی موت کا سبب بنا۔
بچوں کی اموات کے حوالے سے ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال غلام شبیر کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی پیدائش قبل ازوقت ہوئی، تمام بچوں کی عمریں ایک سے دو روز کے درمیان ہیں۔
ایم ایس غلام شبیر نے کہا کہ مرنے والے بچوں کو گزشتہ دس گھنٹوں کے دوران ملحقہ میاں مولا بخش ہسپتال سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں لایا گیا تھا۔
ایم ایس نے یہ بھی کہا کہ ہسپتال عملہ نے انہیں بچانے کے بھرپور کوشش کی اور انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا،
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کا کہنا تھا کہ بچوں کی اموات میں اگر عملہ کی غفلت ولاپرواہی پائی گئی تو ان کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال غلام شبیر کا مزید کہنا تھا کہ بچوں کی اموات کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل وزیراعظم عمران خان نے ڈی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا اور اس دوران عوام کی جانب سے ان کو چلڈرن وارڈ کے مسائل کے حوالہ سے آگاہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News