
آرمی چیف جنرل قمرجاوید کی امریکی نما ئندے زلمے خلیل زاد سے ملاقات میں افغان عمل کی کوششوں میں تبادلہ خیال ہوا۔
تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل سے امریکی نمائندے خصوصی کی ملاقات میں افغانستان میں امن سے متعلق بات چیت ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دیرپا امن کیلئے تمام اقدامات یقینی بنائے گا۔
اس موقع پر امریکی نمائندے خصوصی زلمے خلیلزاد نے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
آ رمی چیف اور امریکی نمائندے نے ملاقات میں مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے تعاون ، اقدامات جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے پاکستان دورے کا اصل مقصد پاکستان کوامریکہ اورافغان طالبان کے متعلق آگاہ کرنا تھا ۔
گزشتہ روز امریکی نمائندہ زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ا فغان امن پر عملدرآمد کیلئے ملاقات کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News